سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،چئیرمین پی ٹی آئی (فائل فوٹو)
سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،چئیرمین پی ٹی آئی (فائل فوٹو)

 جرنیلوں اور لیڈرز کیلئے یوٹرن ضروری ہوتا ہے،عمران خان

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جرنیلوں اور لیڈرز کیلئے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے، غلطی کو پہچان کر واپس آجانا چاہیے، ہم فوج کبھی کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، طاقتور فوج ہمارا اثاثہ ہے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے، پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپرہوتا ہے، ملک میں تینوں ڈکٹیٹرز نے اداروں کو کمزور کیا، جب ایک ڈکٹیٹر اپنے آپ کو ڈیموکریٹ بناتا ہے تو وہ میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی سیکریٹری نے کہا وزیراعظم کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو معاف کیا جائے گا، سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی، کیا دنیا ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے ہٹایا جاتا ہے؟ امریکی مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہیے تھیں، امریکی مراسلے پر اگر سپریم کورٹ انکوائری نہ کرے اور الٹا دھمکی دیتے ہیں کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔ انہوں نے کہا بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں، صاف اور شفاف الیکشن کے علاوہ پاکستان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔