بارسلونا: یورپ ، اسپین میں تین روزکے دوران 84 افراد جان سے چلے گئے۔ لندن میں پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا، عوام کے گھر سے باہر نکلنے پرپابندی لگادی گئی،غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اسپین ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہاں ہیٹ ویو کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،شمالی افریقہ کی جانب سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ سمیت کئی شہروں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
ہیٹ ویو کے باعث گرمی سے بے حال شہریوں نے پارکوں اور ساحلِ سمندر کا رخ کررہے ہیں جبکہ گرم موسم کی وجہ سے شہری پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کثرت سے کر رہے ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ میں شدید گرمی کے پیش نظرایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، لندن سمیت کئی شہروں میں پارہ چالیس ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہیٹ ویو کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر نکلنے سے منع کردیا گیا ہے۔