کراچی: پیپلزپس سروس کی بسوں کو شہر کی سڑکوں سے خطرات لاحق ہوگئے۔ کراچی کی ماڈل کالونی کے مرکزی شاہراہ لیاقت روڈ کی طویل عرصے سے خراب ہے۔ ماڈل کالونی کی مرکزی شاہراہ کا ایک حصہ سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اوراس پر موجود گڑھوں میں دیگرگاڑیوں کی طرح درآمدی بسیں بھی ہچکولے کھانے لگیں ہیں۔
بسوں کی اونچائی کم ہونے کی وجہ سے گڑھوں سے بس کو نقصان پہنچنے اور پانی بس کے اندر داخل ہونے کا خطرہ ہروقت موجود رہتا ہے۔ شہریوں کو خدشہ ہے کہ اس سڑک کی حالت بس سروس کے بند ہونے کا سبب نہ بن جائے۔
اس صورتحال سے عام شہریوں سمیت پیپلزبس سروس کے ڈرائیورز بھی پریشانی کا شکا ر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے بسوں کی رفتار بھی سست ہوتی ہے اور ٹریفک کی روانی پراثر پڑتا ہے۔