لاہور: پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں آج ووٹ ڈالے جائیںگے،الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کرلیےاورانتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔
14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ 20 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرزکی مجموعی تعداد45لاکھ 79 ہزار898 ہے جن کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں۔
676 پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس اورایک ہزار194پولنگ اسٹیشنزکو حساس قراردیا گیا ہے جبکہ انتہائی حساس اورحساس پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے دوران امان وامان کی صورتحال کے پیش نظرپنجاب رینجرزکے دستے گشت کریں گے اورفوج اسٹینڈ بائی پرہوگی۔
پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات راولپنڈی کے حلقے پی پی 7، خوشاب میں پی پی 83، پی پی 90 بھکر2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4، پی پی 140 شیخوپورہ کی نشست پر ہونگے۔لاہورکے حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168 اورپی پی 170 پرووٹ ڈالیں جائیں گے۔
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اورن لیگ نے پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کو ٹکٹ دیے ہیں۔