زخمی ہونے والے کارکن نے جمشید اقبال چیمہ پر تشدد کروانے کا الزام لگایا ہے۔فائل فوٹو
زخمی ہونے والے کارکن نے جمشید اقبال چیمہ پر تشدد کروانے کا الزام لگایا ہے۔فائل فوٹو

پولیس کا پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور کے حلقے پی پی 158میں پولنگ سٹیشن کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کے معاملے پرپولیس نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے  اور اس سلسلے میں پولیس ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیو ز "کے مطابق پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے درمیان پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ کو اندر نہ جانے دینے پر جھگڑا ہوا  تھا جس پر پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ موقع پر پہنچے تھے اوران کی لیگی کارکنوں کیساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ،مبینہ طورپراس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن )کا ایک کارکن زخمی بھی ہوا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے کارکن نے جمشید اقبال چیمہ پر تشدد کروانے کا الزام لگایا ہے اس لیے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا ہے اورٹیمیں ان کی گرفتاری کیلئے رونہ بھی کردی گئی ہیں۔