عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو
عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو

خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔عمران خان

کراچی:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی خاطرلوگ خصوصاً خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔

ٹوئٹرپرجاری بیان میں عمران خان نے مزید کہا ہے کہ مجھے اپنے ووٹرزکو دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، جو ہراساں کرنے کی (حکومتی) کوششوں کی مزاحمت اور تمام دباؤکا مقابلہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام لوگ، خصوصاً خواتین، جو ابھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں گی، ضرور نکلیں کیوں کہ یہ پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کا انتخاب ہے۔