حب ڈیم میں تین سال کا پانی ذخیرہ ہو چکا ہے۔فائل فوٹو
حب ڈیم میں تین سال کا پانی ذخیرہ ہو چکا ہے۔فائل فوٹو

حب ڈیم مکمل بھر گیا،پانی کااخراج شروع

سندھ بلوچستان میں بارشوں کے بعد کراچی کو پانی سپلائی کرنے والا حب ڈیم مکمل بھر گیا ہے۔اسپیل ویزسے پانی کا اخراج شروع کردیا گیا ہے۔

جی ایم واپڈا عامرمغل نے بتایا ہے کہ حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھرگیا ہے، ڈیم کا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گر رہا ہے۔

عامر مغل  کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں تین سال کا پانی ذخیرہ ہو چکا ہے، ندی میں مزید پانی روکنے کیلیے منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔واپڈا ذرائع کے مطابق حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

حب ڈیم اور ندی کے اطراف سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں،غیرمتعلقہ افراد کو ڈیم اورندی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہے۔اس سے قبل ڈیم 2007 اور 2020 میں بھرا تھا۔

گزشتہ روزکمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اورایکسین ایر گیشن نے حب ڈیم کے دورے میں اسپیل وے کا جائزہ لیا تھا۔