اسلام آبادڈ:پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی جس میں وہ گل زمان نامی شخص سے کہہ رہے ہیں کہ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید اور گل زمان نامی شخص کی مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید نے کہا کہ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ، جس پرگل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلیفون ہے خدا کے بندے ، صورتحال دیکھیں انشا اللہ بیڑہ پارہوگا۔
مبینہ آڈیو میں شیخ رشید کہتے ہیں کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیاہے جس پر گل زمان کہتے ہیں کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا ہے ، اللہ پردہ رکھنے والا ہے ۔ شیخ رشید کہتے ہیں آپ ابھی تک نکلے نہیں ، اتنا زبردست الیکشن ہے ، زمان خان کہتے ہیں کہ ابھی ٹھہرکرنکلیں گے ، ٹیلی فونوں پر لگے ہوئے ہیں صبح سے ، خبر دیں گے آپ کو کچھ دیر بعد۔