پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

فواد چوہدری کی گاڑی کا گھیرائو، شیشے توڑ دیے گئے

لاہور:پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ،  حلقہ پی پی 168 کے دورے کے موقع پر تحریک لبیک پاکستان کےمشتعل کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری اور شوکت ترین گاڑی میں حلقہ پی پی  168 کے دورے پر پہنچے مگر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے  پی ٹی آئی رہنماؤں کی گاڑی کو روک لیا اورآگے نہیں جانے دیا گیا ، فواد چوہدری کی گاڑی کو ریورس  کرا کر واپس بھیجا گیا، ریورس کے دوران تحریک لبیک پاکستان  کے ایک کارکن کا پاؤں گاڑی کے ٹائر کے نیچے آگیا  جس پر مشتعل کارکنوں نے فواد چوہدری کی گاڑی کی بیک اسکرین توڑ دی ۔