لسبیلہ:حب ڈیم میں لسبیلہ بھر میں حالیہ مون سون کی بارشوں اور گردونواح کے سیلابی ریلوں کا داخل ہونے کے بعد اب اسپیل وے سے آہستہ آہستہ پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے۔
حب ڈیم 6,87,000 ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرہ آب کے ساتھ 339.15 فٹ کی زیادہ سے زیادہ سطح پر بھر گیا ہے. واپڈا ذرائع کے مطابق حب ڈیم کراچی اور بلوچستان کی صنعتی شہر حب اور لسبیلہ میں زرعی صنعتی اور شہری علاقوں کا 2 سال سے زائد عرصہ تک پانی کی ضروریات پوری کرنےکے لیے کافی ہے.
وزارت آبی وسائل واپڈا اور لسبیلہ ایڈمنسٙریشن کی ٹیموں کے زیر نگرانی ڈیم کو محفوظ رکھنے کیلئے اسپیل وے کے ذریعے اضافی پانی کا اخراج ہونا شروع ہو گیا ہے۔
حب ڈیم میں اب مزید پانی اسٹوریج کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے حب ڈیم کا اخراج ہونے والا مختلف باغات اور سیر یاب کرتے ہوئے پانی حب ندی کے زریعے سمندر میں داخل ہو جاتا ہے جبکہ لسبیلہ کے وندر اور اوتھل، حب،ساکران اور دریجی کے مختلف مضافاتی علاقوں میں جاری بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،
حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق مزید سیلابی پانی کے ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے ’’امت‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حب ڈیم کے ایریا میں لیویز اور پولیس فورس تعینات کرکے حب ڈیم کی سیکیورٹی مزید سخت اور ہائی الرٹ کردی گئی ہے حب ندی میں ایمرجنسی نافذ کرکے چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے. لیویز پولیس فورس کے جوانوں نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پٹرولنگ شروع کردی ہے.
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے کہا کہ ضلع بھر میں پکنک پوائنٹ پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے عوام تکلیف سے بچنے پکنک پوائنٹ کا رخ کرنے سے گریز کرے عمل نہ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جائیگی۔