کراچی: چند روز کے دوران کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی ایئر لائن انڈیگو کے طیارے حیدرآباد دکن کیلئے اڑان بھرلی ۔ طیارے میں عملے سمیت 193 افراد سوار تھے۔
انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کا طیارہ ایئر بس 320 شارجہ سے حیدرآباد دکن جا رہا تھا، تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی ۔سی اے اے کے مطابق بھارتی ایئر لائن کے طیارے کو رات 2 بج کر 14 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا،
تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد دونوں جہاز کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔جب کہ اس سے قبل بھارتی طیارے کے مسافروں کو لینے کے لیے دوسرا طیارا کراچی پہنچا تھا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انڈیگو ائیر کی پرواز 6E9001 احمد آباد سے کراچی پہنچی تھی۔ واضح رہے کہ بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، چند روز کے دوران یہ دوسرے بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہے۔