کراچی اور حیدرآباد میں آزاد پاکستان پینل کے انتخابی دفاتر کھول دیئے گئے ہیں،فاروق ستار(فائل فوٹو)
کراچی اور حیدرآباد میں آزاد پاکستان پینل کے انتخابی دفاتر کھول دیئے گئے ہیں،فاروق ستار(فائل فوٹو)

فاروق ستار کا آزاد پاکستان پینل کے نام سے الیکشن لڑنے کا اعلان

کراچی:ایم کیوایم بحالی کمیٹی کےسربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا این اے 245 ضمنی انتخاب اوربلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا  سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میں اورخالد مقبول صدیقی ساتھ کھڑا ہونا چاہتے تھے،میری ان سے تین ملاقاتیں ہوئیں،30 جون کو پہلی ملاقات ہوئی لیکن میرے خلوص کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، خالد مقبول سے ملاقات کے بعد معاملات کو خراب  کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل صاف ہے، میں سازشی نہیں،خالد مقبول صدیقی سے کہا تھا کہ آپ ہی سربراہ اور کنوینئرہیں، مجھے پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں چاہئے تھا،میں کارکن بن کر کام کرنا چاہتا تھا، خالد مقبول کی باتوں نے میرا دل خوش کردیا تھا۔

ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ ایم کیوایم کیلئے قربانی دے کراپنا پینل واپس لینے کی پیشکش کی لیکن میرا خلوص میرے ساتھیوں کو راس نہیں آتا،میں نے آج تنظیم بنانے کا اعلان کردیا ہے،اب آپ دیکھیئے گا کہ پتنگ کا کیا حال ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ڈکٹیشن لیتے ہیں وہ سیاست نہیں کرسکتے ،میں نے ایم این اے 245 میں آزاد امیدوار کا طور پرکاغذات جمع کروائے ہیں،میں نے تالے کے نشان پراین اے 245 پرانتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹرفاروق ستارنے کا کہنا تھا کہ آزاد پاکستان پینل کے انتخابی دفاتر کھول دیئے گئے،آزاد پاکستان پینل کے امیدوارتالے کے نشان پربلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے،75 بلدیاتی پینل کراچی اورحیدرآباد میں کھڑے کئے ہیں، میرے بلدیاتی امیدوار کے اوسط عمر 30 سال ہوگی۔