جدید دور میں دنیا بھر میں تیز ترین رابطے کیلئے موبائل فون کی اہمیت سے انکار ممکن ہی نہیں ہے ۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی دوڑ میں صارفین کو لبھانے کیلئے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے بہتر سے بہترین کی دوڑ صارفین کو نت نئی ٹیکنا لوجی سے متعارف کرارہی ہے ۔
اسی ضمن میں ٹیکنوموبائل کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے جدید ترین فیچرز سے آراستہ خوبصورت اور پائیدار موبائل فون لانچ کیا گیا ہے ۔ کیمون19 نیو کے نام سے متعارف کرایا جانے والا موبائل فون اپنی خصوصیات کے باعث صارفین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ٹیکنو موبائل کمپنی کے مطابق موبائل فون کی تعارفی قیمت 34,999 روپے مختص کی گئی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ فون اپنے ڈیزائن کے اوعتبار سے بھی جدید اور ایک فیشن ایبل ڈیوائس ہے۔6.8 انچ کی خوبصورت اسکرین میں متعارف کرائے جانے والے ٹیکنو کیمون 19 نیوموبائل فون کا بیک کیمرہ 48میگا پکسل جس سے صارفین نائٹ فوٹو گرافی کےخاص فیچرز کو بھی اس استعمال کر سکتے ہیں جبکہ اس موبائل کا فرنٹ کیمرہ 32میگا پکسل اور بیٹری 5000 ایم اے ایچ مہیا کی گئی ہے جس سے موبائل کی چارجنگ دیرپا رہتی ہے ۔ ٹیکنو کا نیا ماڈل متعارف کرانے کی تقریب میں بتایا گیا کہ موبائل صارفین کی دلچسپی اور ان کے یادگار لمحات کو محفوظ رکھنے کیلئے اس کی میموری 256 جی بی رکھی گئی ہے ۔ٹیکنو موبائل کے نئے اور جدید ترین ماڈل کی لانچنگ کے موقع پر ٹیکنو پاکستان کے سی ای او کیلون زینگ کا کہنا تھا کہ ٹیکنو پاکسان ایک ذمہ دار کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو مناسب قیمت پر شاندار فیچرز کے فون متعارف کراتی آئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ یہی نہیں بلکہ پاکستان میں موبائل فون کی اسمبلنگ کرنے والے پہلے پلانٹ کا اعزاز بھی ٹیکنو موبائل کے ہی پاس ہے جس سے نا صرف پاکسان میں ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے بلکہ پاکستانی معیشت کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موبائل اسمبلی کا پہلا پلانٹ چین کے سرمایہ کاروں کی مدد سے کراچی میں لگایا گیا تھا جس کو حکومت پاکستان کی جانب سے بے حد صراحا گیا تھا جبکہ دوسرا پلانٹ پاکستان کے شہر لاہور میں پاکستان کی مشہور ٹیک کمپنی کے اشتراک سے لگائی گیا ہے۔ٹیکنو موبائل کا نیا اور جدید ترین فیچر سے آراستہ موبائل کیمون 19 نیو اپنے جدید ترین فیچرز اور بے انتہا مناسب قیمت کے باعث صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر رہا ہے ۔