اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ طویل عرصے تک چلنے والے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ جلد سنائے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی اداروں پر بار بار بے شرمانہ حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے کھلا راستہ دیا گیا ہے، اہیں دی جائے والی کھلی چھٹی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن طویل مدت سے تاخیر کا شکار فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos