کراچی: امریکی ڈالرنے روپے کو روند ڈالا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اب تک 8 روپے80پیسے زائد کااضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ڈالر 224 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن میں ڈالر8روپے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔
قبل ازیں پیر کے روز کاروبارکے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا تھا تاہم کاروباری روز کے دوسرے روز 6.90 روپے کے اضافے سے 222 روپے 10 پیسے ہوگیا۔تین ماہ کے دوران ڈالرکی قدر میں42 روپےاضافہ ہوا۔
دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں سے 31 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔