پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ دیا ہے ،فائل فوٹو
 پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ دیا ہے ،فائل فوٹو

اتحادی جماعتوں کا اجلاس،حمزہ شہباز کی حکومت بچانے کا فیصلہ

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قبل ازوقت انتخابات بہترآپشن نہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلیے بھی تمام اتحادی جماعتیں ہر ممکن کوشش کریں گی۔

شکست کی وجوہات جاننے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو 15 اور ن لیگ کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔