فتنہ عمرانیہ عدالت کے کندھوں پرچڑھ کرآئین سے چھڑچھاڑچاہتا ہے(فائل فوٹو)
فتنہ عمرانیہ عدالت کے کندھوں پرچڑھ کرآئین سے چھڑچھاڑچاہتا ہے(فائل فوٹو)

عمران خان کے ہرشیطانی اقدام کا بھرپورجواب دینگے،سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیراورمسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فتنہ عمرانیہ عدالت کے کندھوں پرچڑھ کرآئین سے چھڑ چھاڑ چاہتا ہے،عمران خان کے ہرشیطانی اقدام کابھرپورجواب دیا جائیگا۔ حکومتی اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ آج حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین کا اہم اجلاس ہوا،جس میں سیاسی ومعاشی صورتحال پربات چیت ہوئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کا ضمنی الیکشن کسی کی مقبولیت کا پیمانہ نہیں، 2018 میں ان سیٹوں میں سے ایک بھی ن لیگ کو نہیں ملی تھی 20 میں سے سیٹیں ن لیگ اور اتحادیوں نے مل کر جیتی ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کوہرشخص کٹھ پتلی چاہئے، انہیں مرضی کا چیف جسٹس، آرمی چیف،صدراورچیف الیکشن کمشنر چاہئے۔ اگریہ دے سکتے ہیں تو نام نہاد امیرالمومنین کے سینے میں ٹھنڈ پڑجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے منہ کو خون لگا ہوا ہے،جب کوئی فیصلہ آئین اورقانون کے مطابق آتاہے تو یہ اسے تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔ بہت بڑے بڑے سازشی دیکھے لیکن عمران ٹولہ جیسا نہیں دیکھا۔

وزیرریلوے نے کہا کہ آئین میں اختیارات کی تقسیم واضح ہے،قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیارہے،اس میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے،قانون سازی کے اختیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،ہم بڑے ادب سے گزارش کرتے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلے پرہمارے تحفظات ہیں،ہماری استدعاہے کہ عدالت عظمیٰ ہماری درخواست سنے۔