محکمہ داخلہ سندھ  نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، بازار، شاپنگ سینٹرز، سپراسٹورز رات 9 بجے بند کردیے جائیں (فائل فوٹو)
محکمہ داخلہ سندھ  نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، بازار، شاپنگ سینٹرز، سپراسٹورز رات 9 بجے بند کردیے جائیں (فائل فوٹو)

سندھ بھرمیں کاروباری مراکز 9 بجے بند کرنیکا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ محکمی داخلہ سندھ کے مطابق ملک میں توانائی بحران کے باعث سندھ بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی زرائع کے مطابق ہوٹلز اور کافی شاپ  رات ساڑھے گیارہ بجے بند کرنا ہونگے، شادی بیاہ کی تقریبات رات ساڑھے 10 بجے ختم کرنا ہونگی۔ آج سے ایک مہینے تک پابندی کا اطلاق ہوگا۔

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا حکم نامہ معطل کیا تھا۔ حکام کے مطابق شہریوں کو سہولت دینے کے لئے پابندی میں نرمی کی گئی تھی۔