اسلام آباد: پاکستان نے سائفر کمیونیکیشن سے متعلق بھارتی دعوے کو سراسر بے بنیاد قراردے دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارتی دعوٰی جھوٹ پر مبنی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں سفارت خانے سے موصول ہونے والی سائفر کمیونیکیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،دفتر خارجہ پیشہ ورانہ بنیادوں پر کام کرتا ہے اور اس کے کام پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنا نقصان دہ ہوگا۔