اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نےدعویٰ ہے سندھ ہائوس میں ہونیوالی ہارس ٹریڈنگ لاہور میں دوبارہ نظرآئی ہے، اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس پیچھے زرداری کا مرکزی کردار ہے جو اپنی کرپشن پر این آر او لیتا ہے اور چوری کے اس پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے، اسے جیل میں پھینکا جانا چاہئے۔خریدوفروخت کا عمل ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے سماج کی اخلاقی بنیادوں پر بھی سنگین حملہ ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے کارروائی کی ہوتی اور لوٹوں کو تاحیات نااہل کیا ہوتا تو اس سلسلے کی روک تھام کا کچھ بندوبست ہوتا،جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کا نظارہ آج لاہور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سازش سے آنے والے امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو قوم کے اس سنگین نقصان کا کچھ بھی احساس نہیں ہے۔