مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صغیرکے 12 ووٹ بڑھ گئے۔فائل فوٹو
مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صغیرکے 12 ووٹ بڑھ گئے۔فائل فوٹو

پی پی 7 کہوٹہ سے راجہ صغیرکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار راجہ صغیرکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے پی پی 7 کہوٹہ کے نتائج جاری کر دیے ہیں، ریٹرننگ آفیسر(آراو)پی پی 7 نے رات ڈھائی بجے مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے نتائج جاری کیے۔

رپورٹ کے مطابق مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صغیرکے 12 ووٹ بڑھ گئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شبیراعوان کے ووٹوں کی تعداد میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا،راجہ صغیر کے ووٹ 68906  سے بڑھ کر 68918 ہو گئے ہیں جبکہ  شبیراعوان کے ووٹوں کی تعداد 68857 سے بڑھ کر 68863 ہو گئی ہے،جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی پی 7 سے مسلم لیگ  (ن) کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔