لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب، پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز؟ سب کی نظریں پنجاب اسمبلی پر لگی ہیں، بس کچھ دیر کے بعد اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں کس کے پاس کتنے ارکان ہیں؟ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ 186 ارکان کو اسمبلی کے کمیٹی روم میں پہنچا دیا ہے۔پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکانِ پنجاب اسمبلی قافلے کی صورت میں ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچے، یہ ارکان 4 بسوں میں پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔