لاہور:پنجاب اسمبلی میں کیا کھچڑی پک رہی ہے کسی کو کچھ پتہ نہیں،مونس الہی اسمبلی سے باہر جا چکے ہیں، دوسری جانب آصف زرداری پھر سرگرم ہو گئے ہیں،چوہدری شجاعت سے رابطہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں تاخیرپر پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا، وکلا نے توہین عدالت کی کارروائی کیلیے درخواست کی تیاری شروع کر دی۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اجلاس میں تاخیرسپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ وکلا کوتوہین عدالت کی کارروائی کاکہہ دیا ہے،ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں آج ووٹنگ ہوگی اور اس وقت اسمبلی احاطے کے مین گیٹ کو تالا لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
کسی شخص کو بھی اندرسے باہر یا باہر سے اندرآنے نہیں دیا جارہا دوسری جانب اجلاس شروع ہونے سے قبل مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔