حمزہ شہباز اورچوہدری پرویزالہیٰ وزارت اعلیٰ کے لئے مد مقابل (فائل فوٹو)۔
حمزہ شہباز اورچوہدری پرویزالہیٰ وزارت اعلیٰ کے لئے مد مقابل (فائل فوٹو)۔

وزاعلیٰ پنجاب کے اںتخاب کیلئے اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل شروع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چوہدری پرویز الہی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کے درمیان وزارت اعلیٰ کی نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے لیکن پولیس کا ایوان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔