ریاض: غیرمسلم شخص کو مقدس شہر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں مبینہ طورپر مدد کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے شہری کو گرفتاری متعلق بتایا جبکہ اسرائیلی صحافی کے خلاف آن لائن شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔
اسرائیل کے چینل 13 کے صحافی گل تماری نے گزشتہ روز ٹوئیٹر پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں غیرمسلموں پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں مکہ مکرمہ میں گھستے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے رپورٹ کئے گئے بیان کے مطابق پولیس نے ترجمان نے بتایا کہ مکہ کی مقامی پولیس نے اسرائیلی صحافی کی مقدس شہر میں منتقلی اور داخلے میں سہولت کاری مبینہ طور ملوث ہوتے پر ایک شہری کو استغاثہ کے حوالے کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے غیر مسلم صحافی کا نام نہیں بتایا لیکن رپورٹ کیا کہ وہ امریکی شہری ہے، اس کا کیس بھی استغاثہ کو بھیجا گیا ہے تاکہ اس کے خلاف نافذ قوانین کے مطابق ضروری کارروائی کی جاسکے۔ پس پردہ بڑھتے ہوئے کاروباری اور سیکورٹی رابطوں کے باوجود سعودی عرب، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور 2020 کے امریکی ثالثی کے تحت ہونے ابراھیم معاہدے میں شامل نہیں ہوا۔