لاہور: ن لیگ کے امیدوارحمزہ شہبازدوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویزالہیٰ کو پھرشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت کی حمایت حاصل کرلی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیرسے شام 7 بجے شروع ہوا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کرایا۔
ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔
تاہم ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکردوست مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو پڑھ کرسنایا جس میں انہوں نے ق لیگ کے ارکان کو ووٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔
ڈپٹی اسپیکرنے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مستردہوتے ہیں اورمیں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔.