لاہور: چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالہٰی کی جانب سے عامرسعید راں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے عملے کو فوری عدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔