وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ، وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے بتایا کہ  کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافے کی منظوری دیدی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیرنے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے3روپےاضافہ کیاگیاہے،3 ماہ کےاندربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،خطے کےدیگرممالک کےمقابلےمیں ٹیرف دینا چاہتےہیں،ٹیرف کی نئی بنیادفروری 2021 میں رکھی گئی تھی۔

مصدق ملک نے کہا کہ اکتوبر کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی نظرآنا شروع ہو جائے گی ، 23 فیصد آبادی پر نئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا، گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے سبسڈی دیدی ، بجلی کی پیداواری قیمت میں  ایندھن  چوری اور وصولی شامل ہوتا ہے ،تین چار سالوں کی قیمت ہمیں دینا پڑ رہی ہے ، جو کچھ ہو چکا ہمارا اختیار نہیں ۔