ڈرون آپریٹر نے دیکھنے کےبعد جیکٹ پھینکی جو بچے نے پہن لی(فائل فوٹو)
ڈرون آپریٹر نے دیکھنے کےبعد جیکٹ پھینکی جو بچے نے پہن لی(فائل فوٹو)

اسپین میں ڈرون نے 14 سالہ بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا

میڈرڈ : اسپین کے ساحل پر ڈوبنے والے 14 سالہ بچے کو لائف گارڈ کے لیے مختص ڈرون نے بچالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر ویلنسیا کے ساحل کی فضاؤں پر جدید سہولیات سے آراستہ لائف گارڈ ڈرونز اڑتے رہتے ہیں جنھوں نے ایک نوعمرلڑکے کو ڈوبنے سے بچالیا۔

ڈرون آپریٹر نے میڈیا کو بتایا کہ 14 سالہ لڑکا سمندر میں آگے تک چلا گیا تھا اور ایک بڑی موج میں پھنس گیا تھا۔ بچے کے اوسان خطا اور اعصاب شل ہوگئے تھے۔

ڈرون آپریٹر کے مطابق سمندر کے اوپر پرواز کرنے والے ڈرون نے ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ سب دیکھا اور فوری طور پر ایک لائف جیکٹ پھینکی جسے ڈوبنے والے لڑکے نے پہن لیا۔

لائف جیکٹ پہننے کے بعد لڑکا سطح سمندر پر تیرتا رہا اور تب تک رضاکار پہنچ گئے اور اسے ساحل پر لے آئے۔ لڑکے کو اسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔