ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر فیصلہ سنادیا ہے11صفحات پر  مشتمل فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دے دی گئی سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الہی کو فوری حلف لینے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار پرویز الیہی تھے اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے دس ووٹ مسترد کردیے تھے جس کی بنیاد چوہدری شجاعت کے خط کو بنایا گیا تھا جس میں انہوں نے ق لیگ کے اراکین کو حمزہ شہباز کو ووٹ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پی ٹی آئی اور پارلیمانی پارٹی سپریم کورٹ پہنچے تھے کہ پارلیمانی لیڈر ہی فیصلہ کرتا ہے کہ اراکین کس کو ووٹ کریں گے۔پی ڈی ایم کی جانب سے پہلے فل کورٹ بینچ کی استدعا کی گئی تھی جو سپریم کورٹ نے مسترد کردی تھی اور اس کے بعد پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا گزشتہ روز بائیکاٹ کردیا تھا۔