لاہور: سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں حمزہ شہباز نے کہا کہ متنازع فیصلے کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا، کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربڑ اسٹیمپ کی رہ گئی ہے؟
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ چار ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشہ لگا ہوا ہے، ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کا قتل کیا گیا، میری سیاست عہدوں کیلئے نہیں عوام کی خدمت کیلئ ہے، غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔