پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کا معاملہ
چوہدری شجاعت حسین کا پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے کچھ لینا دینا نہیں۔فائل فوٹو

سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جس کے دوران سبطین خان کواسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

عمران خان نے چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ملاقات میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔ اس موقع پر پنجاب کی سیاسی اورانتظامی صورتحال پرگفتگو ہوئی جبکہ اسپیکرپنجاب اسمبلی، ڈپٹی اسپیکراورپنجاب کابینہ سمیت اہم تقرریوں پر مشاورت ہوئی۔

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی نشست کیلیے شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک تھے تاہم پارٹی قیادت نے سبطین خان کا نام فائنل کیا۔