پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

رانا ثناءاللہ ہوش کے ناحن لییں۔فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ رولز پڑھ لیں کن حالات میں گورنر راج لگتا ہے؟، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر راج کی باتیں شرمناک ہیں، ن لیگ احمقانہ پالیسی پر گامزن ہے،عجیب فیصلے کررہی ہے، اب فیصلہ کرنا ہے اسلام آباد میں کب تبدیلی لانی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس وقت وفاق وینٹی لٹر پر ہے ہم جب چاہیں اس کا سوئچ کھینچ دیں۔ رانا ثناءاللہ ہوش کے ناحن لیں، سپریم کورٹ کے ججز نے ہی عمران خان کو گھر بھیجا، ہمیں بھی بہت تحفظات ہیں لیکن یہ عدالت کا فیصلہ ہے جو قبول کر لینا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا حیران کن رویہ ہے، یہ زیادہ تر غیر سیاسی لوگ ہیں جنہیں عقل نہیں ہے، رانا ثنا اللہ کی کانفرنس پر ایسے لوگوں کے ایسے عہدوں پر ہونے پر شرم نہیں آتی ہے، رانا ثنا اللہ گورنر رولز کی شق پڑھ لیں کہ گورنر راج کن حالات میں لگتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ اب چھوٹی حرکتوں پراترآئی ہے، کل پرویزالٰہی کا حلف سرکاری ٹی وی پر نہیں دکھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ممکن نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے نئے اسپیکراور ڈپٹی سپیکر کا نام فائنل ہوگا، اس کے بعد پنجاب کابینہ حلف اٹھائے گی، کچھ دیر قبل پرویز الٰہی اور عمران خان کی ملاقات ہوئی، کل عمران خان لاہور جائیں گے۔