کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت بدین ٹھٹہ سجاول حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، 29 جولائی تک مطلع جزوی ابرآلود اورہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کاشدید بارش کاباعث بننے والا کم دباؤ مغرب میں عمان کی جانب بڑھ گیا جب کہ مغربی راجستھان پر بننے والا کم دباؤ بھی شمال مغربی راجستھان اور شمال مشرقی سندھ پر موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 2 سے 3 دن نواب شاہ ،خیرپور ،سکھر لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔ خضدار لسبیلہ حب اور کیرتھر رینج میں مسلسل شدید بارشوں حب ڈیم پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔