نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو
 نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو

کراچی کے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا)نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پرکے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 11روپے 37پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11روپے 38 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 11روپے 37پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے ، جبکہ اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی ۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق جون میں سی پی پی اے سے ہمیں مہنگی بجلی ملی ہے، ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے بھی اثر پڑا ہے ۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ جون میں کے الیکٹرک نے بعض پلانٹس پرمیرٹ آرڈ رکی خلاف ورزی کی تھی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 66کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔