(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکا قرض کا عمل تیز کروانے کیلئے آئی ایم ایف پر دبائو ڈالے، آرمی چیف

اسلاآباد: آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے درخواست کی ہے کہ امریکا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کا عمل تیز کرنے کے لئے کردار ادا کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان آرمی چیف اور امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،  جس میں جنرل قمر باجوہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے 1.2 ارب ڈالرز قرض دینے کا عمل تیز کرنے کے متعلق گفتگو  کی۔

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے کردار کرتے ہوئے آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے گفتگو میں زور دیا کہ وائٹ ہائوس قرض کا عمل تیز کروانے کے لئے آئی ایم ایف پر دبائو ڈالے۔