کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

 کراچی:شہرکے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ گلشن حدید،ملیراوراطراف میں تیز بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ملیر، بحریہ ٹاؤن، گڈاپ ،گلشن اقبال،ایئر پورٹ،شاہراہ فیصل،صدر،ڈیفنس اوراطراف میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے۔

نیشنل ہائی وے، دنبہ گوٹھ، ملیر، گلشنِ حدید، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، شہر کے متعدد علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اورکہیں کہیں بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے 9 سے 13 اگست تک کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے بادل کراچی کے شمال مشرقی حصّے میں ہیں، جن کے باعث شہر میں کہیں معتدل اور کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔