اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سبطین خان اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی خالی کردہ 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر نامزدگی کیلیے بھی پی ٹی آئی سے نام مانگ لیے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔ امیدوار 10 اگست سے 13 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔27 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 29 اگست کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

دوسری جانب شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کی خالی شدہ نشستوں پر بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی سے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔