اسلام آباد: ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم افسوسناک ہے، آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان منفی شوشل میڈیا مہم سے شہداء کے لواحقین کے دل آزاری ہوئی جس کے باعث شہداء کے خاندانوں اور افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ ، توہین آمیز مہم جوئی کی گئی جو ناقابل قبول اور شدید قابل مذمت ہے۔ ترجمان پاک فوج کےمطابق مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر پیریکم اگست کو خراب موسم کے باعث بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ حادثے میں کور کمانڈر کوئتہ سمیت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6افراد شہید ہوگئے تھے۔