اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کی چھٹی لہر کے اثرات کم ہونے لگے ہیں، مثبت کیسز کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جب کہ ملک میں کرونا مثبت کیسزکی شرح 2.64 فیصد رہی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کی شرح 2.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 325 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 352 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 153 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔