اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹرحادثے اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے و چھ شہید افسران کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈشنل ڈی جی کی سربراہی میں چار افسران پر مشتمل چار رکنی جے آئی ٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ونگ محمد جعفر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی، جس میں ڈائریکٹر آپریشن سائبرکرائم ونگ نارتھ وقار الدین سید،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز، اور عمران حیدر بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔