رانا ثنا اللہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اہلخانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے 5 روزکے دورے پرسعودی عرب روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ دن 11 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے، وزیر داخلہ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پرحاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ دورہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ہم منصب اوردیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔رانا ثنااللہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت بھی کریں گے۔