تبدیلی سے غیریقینی صورتحال میں سیاسی استحکام آئے گا۔فائل فوٹو
تبدیلی سے غیریقینی صورتحال میں سیاسی استحکام آئے گا۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے شہباز گل کو ‘‘بلی’’ چڑھا دیا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے شہباز گل کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، کل تک جو منظور نظر تھا آج اسے ‘‘ بلی’’ چڑھا دیا گیا، جب سے عمران حکومت گئی اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز گل نے اکیلے اداروں پر حملہ نہیں کیا یہ اسکرپٹڈ تھا، شہباز گل نے جو کہا یہ ان کی پارٹی کا موقف تھا، پی ٹی آئی نے شہباز گل کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کے بیانات سے لگتا ہے سب وردی اختیار کرر ہے ہیں، عمران خان کا بھی شہباز گل معاملے پر گول مول بیان آیا، انہیں چیف آف دی اسٹاف سے ڈی موٹ کردیا گیا، کل تک جو منظورنظر تھا اسے بلی چڑھا دیا گیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب سے عمران حکومت گئی  اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے، عمران خان کے ساتھ دوسرے رہنما بھی ایسا کرتے تھے، سوچے سمجھے طریقے سے یہ سب کیا گیا ہے، سیاست میں ایک لائن ہونی چاہئے ، یہ بات کرنی ہے کہ نہیں۔