کئی علاقوں میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔فائل فوٹو
کئی علاقوں میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔فائل فوٹو

موسلا دھار بارش کا امکان۔محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری

کراچی:محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شديد ڈپريشن ميں تبديل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے مزید موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور ٹھٹھہ کے قريب ہوا کا دباؤ ڈپريشن ميں تبديل ہوا ہے، آنے والے دنوں میں ہوا کا دباؤ شمال مغرب کی جانب حرکت کرے گا، ڈپريشن سے فی الحال ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم ماہی گیروں کو سختی سے 14 اگست تک سمندر کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ تمام اداروں کو بھی محتاط رہنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 12 اور 13 اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جام شورہ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا اندیشہ ہے۔ اس دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔