سوات میں طالبان کی آمد کی اطلاع پر پولیس نے گشت بڑھا دیا۔فائل فوٹو
سوات میں طالبان کی آمد کی اطلاع پر پولیس نے گشت بڑھا دیا۔فائل فوٹو

سوات میں طالبان آمد ۔اخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم

سوات میں طالبان کی آمد کی اطلاعات کے بعد امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردیں۔پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی  کیا جارہا ہے۔

سوات میں طالبان کی آمد کی اطلاع پر پولیس نے گشت بڑھا دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔

واضع رہے تحصیل مٹہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے پولیس اور طالبان کے مابین جھڑپ اور ڈی ایس پی مٹہ پیر سید سمیت فورسز کے ذمے داروں کویرغمال بنایا گیا جنہیں جرگے کے ذریعے رہائی ملی تھی ۔

 طالبا ن کی طرف سے یرغمال بنانے والوں کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس سے لوگوں کو یقین ہوگیا کہ مٹہ کی پہاڑی علاقوں میں طالبان موجود ہیں ادھر طالبان نے بعد میں ان یرغمالیوں کی ویڈیوجاری کرکے ان پہاڑی علاقوں میں اپنی موجودگی کا ثبوت فراہم کیا ہے.