کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے سربراہ علی زیدی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ضمنی انتخابات کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کراچی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دفتر میں جمع کروائے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ۔سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمع کرائے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن خود لڑنے کا اعلان کیا ہے۔