کراچی: پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کر لی گئی۔ میڈیا رپورٹس مطابق سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں سابق کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات شائع کی گئی ہے۔
نصاب میں سبق شامل ہونے کے بعد اب پرائمری اسکول کے طلباء جان سکیں گے کہ سرفراز احمد کون تھے جنہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی۔
سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہےکہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کی سوانح حیات پڑھیں گے۔
اس حوالے سے سرفرازاحمد نے کہا کہ میری سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کرنا بڑی کامیابی اور فخر کی بات ہے، سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے 2 آئی سی سی ٹرافیاں، 2006ء کا انڈر 19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کرنا میرے فخر کی بات ہے ، سرفراز احمد
کراچی: پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کر لی گئی۔ میڈیا رپورٹس مطابق سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں سابق کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات شائع کی گئی ہے۔
نصاب میں سبق شامل ہونے کے بعد اب پرائمری اسکول کے طلباء جان سکیں گے کہ سرفراز احمد کون تھے جنہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی
-سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہےکہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کی سوانح حیات پڑھیں گے۔