سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ۔2جوان شہید،میجر زخمی
جواب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پسا کرکے تعاقب کیا،فائرنگ کاتبادلہ
فائل فوٹو
راولپنڈی:بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور میجر زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جواب میں سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کو پسا کرکے ان کا تعاقب جاری رکھا اور پہاڑوں میں گھیراؤ کے دوران بھی دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے دو جوان نائیک عاطف اور سپاہی قیوم نے جام شہادت نوش کیا جب کہ میجرعمر دہشت گردوں سے جوان مردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔