نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔فائل فوٹو
نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔فائل فوٹو

75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری

کراچی:پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا۔

اسٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں ہیں جبکہ اس کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق 75 روپے کا یادگاری نوٹ 30 ستمبر سے عوام کیلیے جاری ہوگا۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،اسپیشل بچوں نے ملی نغموں سے شرکا کے دل جیت لیے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک مرتضی سید نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنا آخری عوامی رابطہ اسی اسٹیٹ بینک عمارت میں کیا تھا ،اسٹیٹ بینک کی بڑی جدوجہد ہے جس کی بدولت آج اسٹیٹ بینک ملک کا بہترین ادارہ ہے اور اس کا کریڈٹ سٹیٹ بینک کی ٹیم کو جاتا ہے۔