عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو
عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو

این اے 239 کیلیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار

کراچی:این اے 239 کے ضمنی الیکشن کیلیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق این اے  239 کے ضمنی الیکشن کیلیے  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی  درست قرار دے دیے گئے ہیں ، جمعیت علمائے اسلام  کے رمضان اعوان کے کاغذات کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے ضمنی الیکشن کے دوران تمام 9 سیٹوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا ہے،عمران خان کراچی کے تینوں حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ضمنی الیکشن  25 ستمبر کو ہوں گے ۔